- शहरे अमन

अपने जीवन को शानदार बनाएं, समाचार पत्र पढ़ें

Breaking

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Apr 14, 2018

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش منائی گئی
الہ آباد۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے فاؤنڈر آف قانون ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کی ۱۲۷ویں یوم پیدائش پارٹی دفتر پر تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کی گئی۔ ان کے بنائے گئے قانون پر چلنے کی سچے من سے ملک کی بہبود وترقی کے لئے عہد لیتے ہوئے ہندوستان کے قانون کی قسم کھاکر عہد لیا گیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شاہ عم سابق مہانگر صدر افسر محمود، مجیب الرحمن، قریش جعفری، قاضی سروت حسین، کرنل سہیل، عمران احمد، دانش انصاری، ڈاکٹر سہیل، عمران بخشی، اسرار احمد، معین الدین، چودھری ابراہیم، محمد امتیاز، محمد شفیق وغیرہ لوگ موجود رہے۔ ایم آئی ایم سابق صدر افسر محمود نے اس موقعہ پر موجودہ حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ آج ملک وصوبہ میں بدعنوانی، استحصال، عزت ریزی شباب پر ہے۔ انہوںنے بی جے پی حکومت کو اپنے تمام نمائندگی پر ناکام قرار دیا۔ انہوں مزید کہا کہ موجودہ حکومت بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو نعرہ کے برعکس کام کیا ہے۔ آئے دن پسماندہ طبقہ، دلت، پر استحصال، ظلم وزیادتی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر صاحب نے اپنی پوری زندگی پسماندہ طبقہ کی عوام کے لئے صرف کر دی اور آج انہیں پر سب سے زیادہ ظلم ہورہا ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages